counter easy hit

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی سربراہی میں آل پاکستان کلرک ایسوسی کے نمائندوں سے ہونے والے مذاکرات کامیاب۔

اسلام آباد(اصغر علی مبارک) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی ملاقات۔ملاقات میں وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان بھی اور ایڈیشنل سیکرٹری فنانس بھی موجود تھے۔ ملاقات میں آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات پیش کیے۔ آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن نے مطالبات میں سرکاری ملازمین کی پینشن، ریٹائرمنٹ پر ملازمیں کی گریجویٹی سالانہ انکریمنٹ ختم کرنے اور سرکاری ملازمین کی عمر کی حد 55سال تک مقرر کرنے سے متعلق خدشات سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کو آگاہ کیا۔

ڈپٹی اسپیکر نے آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کو یقین دلایا کہ پینشن، گریجویٹی، سالانہ انکریمنٹ ختم کرنے اور 55سال تک عمر کی حد مقرر کرنے سے متعلق کوئی تجویز حکومت کے زیر غور نہیں ہے۔ جس پر احتجاجی شرکاء نے مذاکرات میں ہونی والی پیشرفت پر احتجاج مؤخر کرنی کی یقین دہانی کرائی۔آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کی جانب سے دیکر مطالبات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا ۔کمیٹی پے اینڈ پینشن کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کرے گی۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ سررکاری ملازمین حکومتی ڈھانچے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، حکومت سررکاری ملازمین کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجوں سے نکالنے میں سرکاری ملازمین عوامی نمائندوں کے ساتھ مل کر کردار ادا کریں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website