وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے وفاقی حکومت تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ وفاقی حکومت کی مدت کے خاتمے کے حوالے سے وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔ خواجہ آصف نے حکومت تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ خواجہ آصف نے بتایا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت 31 مئی کو تحلیل ہو جائے گی۔ موجودہ حکومت نے 5 برس عوام کی خدمت میں گزارے۔ ہمارے دشمن بھی ہم پر خیانت کا الزام نہیں لگا سکتے۔ اپنی کارگردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن کیلئے میدان میں اتریں گے۔31 مئی کو وفاقی حکومت تحلیل کرنے کے بعد عبوری حکومت آئندہ الیکشن تک حکومتی معاملات دیکھے گی۔