اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کسانوں کیلیے خصوصی زرعی امدادی پیکج کی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی اور سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
جب کہ آپریشن ضرب عضب سمیت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے اجلاس میں کسانوں کے لیے خصوصی زرعی پیکچ کی منظوری دی۔