counter easy hit

وفاقی حکومت کا گورنر سندھ کی تبدیلی پر غور، مشاورت شروع

Ishrat-ul-Ibad

Ishrat-ul-Ibad

اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گورنر سندھ کی تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے۔ گورنر سندھ کی تبدیلی کیلئے مشاورت شروع کر دی گئی ہے تاہم گورنر سندھ کی تبدیلی کا حتمی فیصلہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف خود کرینگے۔

واضع رہے کہ پھانسی کی سزا پانے والے ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اہم بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سمیت اہم قیادت پر سنگین الزامات عائد کئے تھے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں صولت مرزا کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم گورنر سندھ عشرت العباد کے ذریعے اپنے حراست میں لئے گئے کارکنوں کو تحفظ دیتی ہے۔

صولت مرزا نے ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین پر کے ای ایس سی کے سابق سربراہ شاہد حامد کے قتل کا حکم دینے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ الطاف حسین بابر غوری کے ذریعے ہدایات دیتے تھے۔