فرانس (اشفاق چودھری) وزیراعظم پاکستان کا غیرملکی دورے کو مختصر کرکے وطن پہنچنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت دکھ سکھ کے ہر لمحے میں قوم کے ساتھ کھڑی ہے ماضی کی طرح زلزلے کے متاثرین کو سیاست چمکانے کے لئے استعمال نہیں ہونے دیا جائیگا اور زلزلے کے ایک ایک متاثرہ فرد یا خاندان کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) فرانس کے رہنماؤں شیخ جاوید طارق ، میاں محمد حنیف ، میر عبدلقد یر، و دیگر نے پاکستان میں زلزلے کی تباہ کاریوں اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی قدرتی آفات قوموں کا امتحان ہوتی ہیں ہم اس امتحان میں بھی قوم کی امیدوں پر پورا اتر کر ثابت کریں گے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے سب سے زیادہ قریب ہے۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ہموطنوں کے شانہ بشانہ حالات کا مقابلہ کرے گی اور اس قدرتی آفت کے نقصانات کے ازالے کے ساتھ ساتھ تمام متاثرین کو دوبارہ اس قابل بنائے گی کہ وہ بلا تاخیر نارمل زندگی کی طرف لوٹ سکیں قومی وسائل کے بھرپور استعمال سے زلزلہ کی تباہ کاریوں کا اثرات کاخاتمہ کیا جائے گا خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب میں زلزلے کی تباہ کاریاں ہمارے قدرتی آفات سے متا ثرہونے والے ہر پاکستانی کی مکمل بحالی ہماری حکومت کا اولین ٹارگٹ ہے۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) زلزلہ متاثرین کا تنہا نہیں چھوڑے گی وزیر اعظم محمد نواز شریف کی واضح ہدایات ہیں کہ کسی ادارے کو اکتوبر 2005 کی ناقص پالیسیوں کو دہرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن)فرانس کے رہنماؤں نے مزید کہا ہے کے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت اور مسلح افواج مثالی ہم آہنگی کے ساتھ زلزلے کی تباہ کاریوں کا مقابلہ کر رہی ہیں۔
حکومت اور عوام مسلح افواج کی تکنیکی مہارت اور وسائل کے بہترین استعمال سے موجودہ چیلنجز کے ساتھ نبرد آزما ہیں پاکستان مسلم لیگ(ن)فرانس کے رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان ملک کے بالائی حصوں میں زلزلے کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم مشکلات اور مسائل کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
ماضی کی طرح موجودہ حالات سے بھی ہم سرخرو ہو کر نکلیں گے اور زلزلے کے متاثریں کا اس بات کا احساس نہیں ہونے دیا جائے گا کہ آزمائش کی گھڑی میں وہ تنہا مصائب کا مقابلہ کر رہے ہیں ہماری وفاقی حکومت مسلح افواج اور قوم کی بھرپور معاونت کے ساتھ بہت جلد زلزلہ کے متاثرین کو پہلے جیسی زندگی سے بھی بہتر زندگی گزارنے کے قابل بنانے میں کامیاب ہو گی۔