اسلام آباد : وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق کے خلاف الیکشن ٹریبونل نے چند روز قبل حلقہ این اے 125 کے انتخاب کو کالعدم قرار دیا۔
جس کے بعد آج الیکشن کمیشن نے این اے 125 پر ضمنی انتخاب کرانے کا حکم بھی جاری کر دیا۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو ریلوے کا مشیر لگانے کا فیصلہ کر لیا۔
حتمی اعلان وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کریں گے۔ سعد رفیق کو مشیر ریلوے لگانے کا مقصد ان کی کامیاب پالیسیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے جو ریلوے کی بہتری کے لئے کئے گئے ہیں۔