counter easy hit

پاک سر زمین پارٹی کا سندھ اور وفاقی حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان

federal government

federal government

پاک سر زمین پارٹی نے سندھ اور وفاقی حکومت کے خلاف عید کے بعد تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔ اشفاق منگی کہتے ہیں را سے فنڈنگ لینے والی پارٹی نے ملک کو نقصان پہنچایا۔
سکھر: (یس اُردو) پریس کانفرنس کے دوران پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مخالفین پر خوب برسے۔ اشفاق منگی کہتے ہیں ایم کیو ایم کی ملک دشمن پالیسوں کی وجہ سے پارٹی کو خیر باد کہا۔ را سے فنڈنگ لینے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔ نوجوانوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں ۔ متحدہ رہنما سیاست چمکانے میں مصروف ہیں ۔ اشفاق منگی نے کہا کہ مہنگائی اور بنیادی سہولیات کے فقدان کا خاتمہ ضروری ہے۔ سندھ اور وفاقی حکومت نے قبلہ درست نہ کیا تو عید کے بعد عوامی تحریک چلائیں گے۔