counter easy hit

بلوچستان پر وفاقی حکومت خطیر رقم خرچ کر رہی ہے، وزیر داخلہ

FEDERAL, GOVT, SPENDING, MOST, ON, BALUCHISTAN, AHSAN, IQBAL

وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان کو دوسرے صوبوں کے برابر لانے کے لئے وفاقی حکومت خطیر رقم خرچ کر رہی ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ بلوچستان میں بھی اعلیٰ تعلیم کے حصول کے خواہش مند طلبا کو سہولتیں پہنچائی جائیں ۔وفاقی وزیر داخلہ خضدار کی تحصیل وڈھ میں لسبیلہ یونی ورسٹی آف میرین سائنسز وڈھ کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔احسن اقبال نے کہا کہ تعلیمی ادارے بناکر بلوچستان سے ہونے والی نا انصافیوں کا ازالہ کررہے ہیں ، جمہوری طاقت کے ساتھ ہم قدم ہو کر ملک کو مشکلات سے نکالا جا سکتا ہے۔اس سے پہلے وفاقی وزیر داخلہ نے سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کیمپس کا افتتاح کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website