اسلام آباد(اصغر علی مبارک)وفاقی وزیر داخلہ و منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے عالمی بحری تجارت کی عالمی کانفرنس سے سی پیک پر خصوصی خطاب میں کہا کہ پاکستان اور عمان سی پیک کو افریقہ تک لیجانے میں مددگار بن سکتے ہیں – سی پیک علاقائی تعاون کا کامیاب منصوبہ ہے – پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے – ایشیا ترقی کا مرکز بن چکا ہے – پاکستان چین، وسطی ایشیا اور مشرق وسطی کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا – گوادر بندرگاہ کو عمان کی بندرگاہوں سے جوڑا جانا چاہیے – پاکستان اور عمان کے درمیان جغرافیہ، تاریخ اور عوام کے گہرے رابطے ہیں – پاکستان بدل چکا ہے، سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے –