پیرس (میاں عرفان صدیق) وفاقی وزیر اطلات و نشریات سینٹر پرویز رشید نے فرانس کے دارلحکومت پیرس میں دہشتگردی کے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی جہاں بھی ہو یہ انسانیت پر حملہ ہے۔
پوری دنیا دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے متحد ہے پاکستان دہشتگردی کے عفریت سے نجات کیلئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں فرانس کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں، پاکستان دہشت گردی کی کسی بھی قسم کی مذمت کرتا ہے۔