متروکہ وقف املاک بورڈ لاہور میں اے کیو خان اسپتال تعمیر کرے گا ، بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ کی کامیابی کے لئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان بھرپور تعاون کریں گے۔ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے لاہورمیں چیئرمین متروکہ واقف املاک بورڈ صدیق الفاروق سے ملاقات کی،جس میں راوی روڈ پر ڈاکٹرعبدالقدیر خان سے منسوب اسپتال کی تعمیر کےلیے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔معاہدے کے مطابق متروکہ املاک بورڈ اے کیو خان اسپتال اپنی اراضی پر تعمیر کرے گا۔بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات قابل تعریف ہیں، وہ اسپتال کی تعمیر کے لیے بھرپور تعاون کریں گے۔