اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال تین روزہ دورے کے دوران امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر داخلہ عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں خطاب بھی کریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال تین روزہ سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ احسن اقبال جنوبی ایشیا میں باہمی روابط سے متعلق کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ جان ہاپکن یونیورسٹی میں پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی پر بھی لیکچر دیں گے۔ احسن اقبال تین روزہ دورے کے دوران امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ امریکی وزیر دفاع کی جانب سے سی پیک سے متعلق متنازع بیان پر بھی آواز اٹھائیں گے۔