اسلام آباد : وزیر داخلہ چودھری نثار رینجرز ہیڈ کوارٹر جائیں گے جہاں انہیں ڈی جی رینجرز سندھ سانحہ صفورا چورنگی پر بریفنگ دیں گے۔
اپنے دورے کے دوران چوہدری نثار وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور گورنر سندھ عشرت العباد سے بھی ملاقا ت کریں گے۔
ایک روزہ دورے کے دوران وزیر داخلہ اسماعیلی برادری کے سربراہ سلطان الانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔