کراچی : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کراچی میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے رینجرز ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے۔
چوہدری نثار امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے جب کہ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر انہیں شہر قائد میں جاری آپریشن اور امن و امان سے متعلق بریفنگ دیں گے۔