اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاکستان میں کام کرنے والی آئی ٹی کمپنی “ایگزیکٹ” کی جانب سے جعلی ڈگریاں فروخت کرنے کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ نے آئی ٹی کمپنی “ایگزیکٹ” کی جانب سے جعلی ڈگریوں کے معاملے کی تحقیقات کے لئے ایف آئی کو حکم دیا ہے جب کہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ملکی بدنامی کا باعث بننے والے اسکینڈل کی فوری تحقیقات کی جائے۔
واضح رہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے ’’ایگزیکٹ‘‘ نامی پاکستانی سافٹ ویئرکمپنی کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ “ایگزیکٹ” کمپنی مبینہ طورپر جعلی آن لائن ڈپلومے اور ڈگریوں کی پیشکش کرکے سالانہ اربوں روپے کما رہی ہے۔