لاہور (ویب ڈیسک) آنکھوں کی پراسرار بیماری میں مبتلا بچے کی حالت نے وفاقی وزیرفیصل واوڈا کو بھی پریشان کردیا جس کی تکلیف برداشت نہ کرکے فورا بچے کے علاج معالجہ کا حکم دیا تھا۔اس بچے کو عجیب قسم کی آنکھوں کی بیماری ہے۔جسے کوئی ہمت والا انسان بھی نہیں دیکھ سکتا۔ذرائع کےمطابق سوشل میڈیا پر اسبچے کی اس بیماری کی وجہ سے متاثر آنکھوں کی تصاویر اور والدین کی بے بسی کو دیکھ کر سب سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماوفاقی وزیر فیصل واڈا کو ترس آگیا اور انہوں نے اس بچے کے علاج ومعالجہ کےلیے تمام اخراجات برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا حاصل پورکے اس لاچار اور بے بس والدین کی آواز بنا تو وفاقی وزیر فیصل واڈا نے بھی ایکشن لیتے ہوئے آنکھوں کے مرض میں مبتلا حاصل پور کے پانچ سالہ واجد کو علاج کے لیے واپڈا اسپتال لاہور منتقل کروادیا۔جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے حاصل پور کے رہائشی اس بچے واجد کی آنکھوں کی پیچیدہ بیماری کا علاج کرانے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آنکھوں کی پراسرار بیماری میں مبتلا 6 سالہ بچے کی آنکھوں کا علاج سرکاری سطح پر کرایا جائے گا اور علاج معالجے پر اٹھنے والے اخراجات پنجاب حکومت ادا کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کو بچے کے علاج معالجے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر میڈیکل بورڈ واجد کی آنکھوں کا معائنہ کرے گا۔ خیال رہے کہ تحصیل حاصلپور کے علاقہ بونگہ لشکری کی قریبی بستی جمالپور کا 6 سالہ واجد پچھلے دوبرس سے آنکھوں کی پر اسرار بیماری میں مبتلا ہے۔ غریب والدین ساری جمع پونجی اپنے لخت جگر کے علاج معالجے پر خرچ کرچکے ہیں ۔