counter easy hit

وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمن کی فرانس دورے کے دوران بارسلونا حملے کی شدید مذمت ، دنیا کو ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف متحد ہونے پر ذور دیا

بارسلونا؍پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان کے وفاقی وزیر تعلیم نے یورپ کے دورے کے دوران بارسلونا میں دہشتگردانہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس نازک وقت میں ہم سپین کی عوام کے ساتھ ہیں اور انہیں مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں

Federal Minister for education, Baligh ur Rahman, alongwith, shamroz ilahi, ghumman, condemn, terrorist, act, in, Barcelona, Spainوفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمن یورپ کے دورے کے دوران پیرس میں ہیں جہاں پاکستان مسلم لیگ ن کی ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین شمروز الہی گھمن ان کے میزبان ہیں اور ان کی مصروفیات میں ان کے ساتھ ہیں۔وفاقی وزیر اور چوہدری شمرو الہی گھمن  نے سپین کے شہربارسلونا میں جمعرات کے روز دہشت گردی کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں تیرہ فراد مارگئے اوراسی سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انجینئر بلیغ الرحمن  نے اس واقعے پر سخت افسوس ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک دردناک واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ہم اس موقع پر سپین کے عوام خصوصاً متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ دہشت گردی کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔دنیاکو ہرقسم کی دہشت گردی کے خلاف متحد ہوجاناچاہیے۔ بارسلونا میں دہشت گردانہ حملہ ایک افسوسناک اور آنکھوں کو اشک بار کردینے والا واقعہ ہے ۔کسی بھی مہذب معاشرے میں اس طرح کے حملوں کی کسی بھی صورت میں کوئی گنجائش نہیں۔ان حملوں کا صحیح جواب یہ ہے کہ ہر آدمی اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور دہشت گردی اور دہشت Federal Minister for education, Baligh ur Rahman, alongwith, shamroz ilahi, ghumman, condemn, terrorist, act, in, Barcelona, Spainگرووں کو روکے۔ دنیا متحد ہوکراور یکجہتی دکھا ان کا مقابلہ کرے۔ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں۔ عالمی امن کے تحفظ اور دہشت گردی جیسے ناسو ر کے خاتمے کے لئے موثر حکمت عملی اور بھرپورعملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ بے گناہ لوگوں کا قتل عام دنیاکے کسی بھی خظے میں قابل قبول نہیں۔ہمیں ان لوگوں کے خلاف بھی کھڑاہوناہوگا جو اس طرح کے واقعات کو استعمال کرکے انتہاپسندانہ خیالات پھیلاتے ہیں اور معاشرے میں خوف اور نفرت پیدا کرتے ہیں۔امید ہے کہ عالمی برادی دہشت گردی، انتہاپسندی، منافرت اور نسل پرستی کے خلاف اٹھ کھڑی ہوگی۔ انھوں نے واضح کیا کہ د ہشت گرد چاہتے ہیں کہ وہ سوسائٹی میں نفرت کو ہوا دیں تاکہ دنیاکا امن تباہ ہوجائے۔ ہمیں ان کی اس سازش سے آگاہ ہوناچاہیے اور تحمل اور ایک دوسرے کے احترام کے ذریعے اس سازش کو روکناہے۔

Federal Minister for education, Baligh ur Rahman, alongwith, shamroz ilahi, ghumman, condemn, terrorist, act, in, Barcelona, Spain

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website