اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی امور ریاض پیرزادہ نے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف کیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی امور ریاض پیرزادہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے، قومی اسمبلی اجلاس کے آخری روز ریاض پیرزادہ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے چیمبر میں گئے اور کہا کہ الوداعی ملاقات کے لیے آیا تھا سوچا آپ سے دل کی بات کروں، شاہ جی مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، لیبیا کا نمبر اسلام آباد میں استعمال ہورہا ہے اور مجھے فون کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف غلط زبان استعمال کی گئی۔