اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنی ساری جائیداد یونیورسٹی کے نام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے راولپنڈی میں اسپتال کے لیے ایک ارب روپے دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اقتدار آنی جانی چیز ہے
7 مرتبہ حکومت میں رہا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ماضی میں ڈیلیور نہیں ہوسکا،وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 27 اپریل کو ایم ایل ون پر دستخط کے لیے جا رہے ہیں، ایم ایل ون پر دستخط ہوگئے تو ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا، ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار نہ دے سکا تو عہدہ چھوڑ دوں گا۔انہوں نے کہا کہ یقیناً مہنگائی ہوئی ہے لیکن امید رکھیں سب بہتر ہوگا۔ بجلی گیس مہنگی ہے، یقین کریں ان حالات سے جلد نکل جائیں گے۔ چور، ڈاکوؤں اور لٹیروں نے بہت لوٹا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار پہلے عوامی وزیر اعلیٰ ہیں جو ٹرین پر راولپنڈی پہنچے۔ راولپنڈی میں گرلز کالج کے لیے میری زندگی کے 14 سال لگ گئے، راولپنڈی میں جلد نرسنگ اسپتال بھی بنائیں گے۔شیخ رشید نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ساری جائیداد یونیورسٹی کے نام کرتا ہوں، فاطمہ جناح یونیورسٹی کے لیے ریلوے نے ایک ارب روپے دیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے زچہ و بچہ اسپتال کے لیے ایک ارب دیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کالج کا بھی جلد افتتاح کریں گے۔ عمران خان کی قیادت میں راولپنڈی کا نقشہ بدل دیں گے، دوسری جانب یہ خبر ہے کہ جاپان میں افرادی قوت کی کمی کے باعث غیرملکی محنت کشوں کے لیے نئی ویزہ پالیسی متعارف کرا دی گئی ہے۔ لاکھوں بلیو کالر ملازمین کی تلاش میں یہ نئے قوانین نافذ کیے گئے ہیں۔جاپان کی تاجر برادری نے اس حکومتی فیصلے اور ویزے کے قواعد و ضوابط میں نرمی کا خیرمقدم کیا ہے۔