counter easy hit

ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی واپسی یقینی۔۔۔ وفاقی وزیر نور الحق قادری میدان میں آگئے، بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہاہے کہ ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی واپسی کیلئے لائحہ عمل طے کیا جارہا ہے اسی طرح زیارات کے حوالے سے پالیسی کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی کے ساتھ اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں تفتان بارڈرپر پھنسے ہوئے زائرین کی مشکلات اور طبی سہولیات کے فقدان کے حوالے سے بات چیت کی گئی ایم ڈبلیو ایم کے رہنما نے کہ کرونا وائرس کی رپورٹ کے بعد ایران میں ہزاروں پاکستانی زائرین پھنسے ہوئے ہیں ان کو ایران کے اندر قیام و طعام سمیت متعدد مشکلات درپیش ہیں ایرانی سفارت خانے کو اس سلسلے میں موثر اقدامات کی ہدایات کی جانی چاہیے حکومت پاکستان زائرین کی بحفاظت اور فوری واپسی کے لیے ضروری اقدامات کرے تاکہ زائرین اور ان کے اہل خانہ کے اضطراب کا خاتمہ ہو۔

Federal Minister for Religious Affairs and Inter Faith Harmoney Noor ul Haq Qadri with Prime Minister Imran Khan

Federal Minister for Religious Affairs and Inter Faith Harmoney Noor ul Haq Qadri

وفاقی وزیر نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت زائرین کے مسئلے پر سنجیدگی سے غور وفکر کر رہی ہے۔ایران سے زائرین اور طلبا کی واپسی کے لیے بہترین لائحہ عمل طے کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ زائرین کی حفاظت اور ان کے مسائل کا حل ہماری ترجیحات کا حصہ ہیں۔بہترین میکینزم پر مبنی زیارات پالیسی کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

Federal Minister for Religious Affairs and Inter Faith Harmoney Noor ul Haq Qadri announced to give support to pilgrims coming back from Iran and Iraq

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website