چکوال (یس ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا۔وفاقی وزیر کی گاڑی بالکسر موٹر وے انٹر چینج الٹ گئی، تاہم سردار یوسف حادثے میں محفوظ رہے۔
ذرائع کے مطابق سردار یوسف چکوال میں کٹاس راج مندر میں ہندویاتریوں کے لیے رہائشی کمپلیکس کی بنیاد رکھنے کی افتتاحی تقریب کے لئے جا رہے تھے کہ انکی گاڑی بالکسر موٹر وے انٹر چینج الٹ گئی۔
حادثے کے وقت گاڑی میں سوار سردار یوسف سمیت تین افراد سوار تھے ،اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی انکے دوسری گاڑی میں سوار تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار یوسف سمیت تمام افراد حادثے میں محفوظ رہے۔