وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری فرانس پہنچ گئے، سفیر پاکستان جناب معین الحق اور سفارتخانے کے سینئر افسران اور تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنمائوں کا شانداراستقبال
پیرس؍اسلام آباد(ا یس ایم حسنین) وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری دورہ فرانس پر پیرس پہنچ گئے۔ ائرپورٹ پر سفیر پاکستان سفارتخانے کے سینئر افسران کے ہمراہ ان کے استقبال کیلئے پہنچے۔ سفیر پاکستان جناب معین الحق نے ان کا عملے کے سینئر افسران کے ساتھ ان کا تعارف کرایا۔
اس موقع پر تحریک انصاف فرانس کی مرکزی قیادت بھی ان کے استقبال کیلئے موجود تھی۔ سابق صدر پی ٹی آئی فرانس میاں ذوالفقار جتالہ اورکوآرڈیننیٹر شیخ نعمت اللہ نے انھیں پھول پیش کیے اوران سے ملاقات کی۔ اسکے علاوہ بھی پیرس کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات نے ان کے ساتھ ملاقات کی اور انھیں خوش آمدید کہا۔
وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فرانس میں پاکستان اورفرانس کے درمیان سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں وسیع تر تعاون کے مواقعوں کا جائزہ لیں گے اور پاکستانی کمیونٹی اور تحریک انصاف کی مرکزی تنظیم کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے۔