counter easy hit

وفاقی وزیر خسرو بختیار کا استعفیٰ۔۔۔ تحریک انصاف کی نامور رہنماء نے تصدیق کر دی

Federal Minister Khusro Bakhtiar resigns ... The distinguished leader of the Tehreek-e-Insaf has confirmed

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) تحریک انصاف کی رہنما ملائکہ بخاری نے کہاہے کہ خسرو بختیار پر الزامات کے خلاف ابھی انکوائری بھی شروع نہیں ہوئی ، اگر کوئی ریفرنس آئے گا تو خسرو بختیار خود استعفیٰ دیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ملائکہ بخاری نے کہا کہ عمران خان ایک ایماندار آدمی ہیں ، ان پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے ، سپریم کورٹ نے عمران خان کو ایماندار قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کی عوام کے متوسط طبقے کا کوئی خیال نہیں رکھا اور عوام کے پیسے کو ضائع کیاہے ۔خسرو بختیار پر الزامات کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھاکہ خسرو بختیار پر الزامات پر ابھی انکوائری شروع نہیں ہوئی ، اگر کوئی ریفرنس آئے گا تو خسرو بختیار خود استعفیٰ دیں گے ، بابر اعوان کے خلاف ریفرنس آیا تو ان کی جانب سے خود استعفیٰ دیا گیا ۔ پروگرام میں شریک نبیل گبول نے کہا کہ اگر ہم نے اپنے دور حکومت میں عوام کوریلیف نہیں دیا تو تحریک انصاف کی حکومت کی یہ صورتحال ہے کہ ان کے ایم این ایز اورایم پی ایز اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت اپوزیشن کی منتیں کررہی ہے کہ بجٹ پاس ہونے میں ہماری مدد کریں ، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ مزدوروں اور غریبوں کادشمن بجٹ ہے ، لوگ سڑکوں پر روزانہ دھرنے دے رہے ہیں، لوگ جو کوارٹروں میں رہ رہے ہیں ، ان کا بل 25ہزار روپے آرہاہے ، لوگ رو رہے ہیں کہ کھانا کھائیں یا بجلی کابل دیں؟

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website