اسلام آباد (ویب ڈیسک ) مضبوط سیاسی پس منظر رکھنے والے لاہور کی اہم شخصیت میاں مصباح الرحمن اور لیفٹنٹ جنرل (ر) خالد نعیم لودھی کو وفاقی کابینہ میں شامل کرلیا گیا ہے ان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے اور آصف علی زرداری کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں ، جبکہان کی اہلیہ یاسمین رحمن پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز ملک ، سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم معروف ڈاکٹر جاوید اکرم کی بہن ہیں، ان کی اہلیہ یاسمین رحمن پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر دو مرتبہ الیکشن لڑچکی ہیں۔ مصباح الرحمنکے دونو بیٹوں کی شادیاں جسٹس میاں ثاقب نثار کی بیٹیوں سے ہوئی ہے، مصباح الرحمن لاہور کے الیٹ کلاس سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ آرائیں برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ لاہور جمخانہ کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ مصباح الرحمن سوئی نادرن گیس کمپنی لمیٹیڈ کے ڈاریکٹر رہ چکے ہیں وہ وہاں چیرمین کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔ مصباح الرحمٰن سابق مسلم لیگی میئر میاں شجاع کے بھائی اور شہباز شریف کی کابینہ مصباح شجاع کے چچازاد ہیں وہ پاکستان فارمسیٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے چیرمین رہے ہیں ، لاہور چیمبر اینڈ کامرس اینڈ انڈسٹری کےصدر ۔ جبکہ خالد نعیم لودھی سابق سیکریٹری ڈیفنس رہ چکے ہیں جب یہ فوج میں تھے تو ان کی آخری پوسٹنگ کور کمانڈر بہاولپوراور وہ مارچ 2011میں ریٹائر ہوئے خالد نعیم لودھی سیاستدانوں کے بارے میں ہمدردانہ سوچ نہیں رکھتے تاہم وہ سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کے دور میں ان کے بااعتماد ساتھی رہے ہیں اس طرح اب کابینہ کے ارکان کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔