counter easy hit

وفاقی وزیر پرویز ملک این اے 120 کی انتخابی مہم سے دستبردار ہوگئے

الیکشن کمیشن نے پرویز ملک کا حلف نامہ تسلیم کر لیا، پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر نے پرویز ملک کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی درخواست دائر کی تھی۔

Federal Minister Pervez Malik got rid of the election campaign of NA-120

Federal Minister Pervez Malik got rid of the election campaign of NA-120

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی الیکشن کمیشن کے روبرو این اے 120 ضمنی الیکشن کیس کی سماعت کے دوران پرویز ملک کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ پرویز ملک کلثوم نواز کی انتخابی مہم سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ پرویز ملک نے انتخابی مہم سے دستبرداری کا حلف نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کرایا۔ وکیل پرویز ملک نے بتایا کہ ان کے موکل پر ترقیاتی فنڈز کے اعلان اور حکومتی مشینری کے استعمال کا الزام ہے، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ درخواست گزار کہاں ہیں، رکن الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے کہا کہ کیا پرویز ملک کلثوم نواز کی انتخابی مہم کے انچارج ہیں، وکیل پرویز ملک نے کہا کہ پرویز ملک مہم کے انچارج تھے جس سے دستبردار ہوگئے ہیں، پرویز ملک کی جانب سے کسی ترقیاتی فنڈز کا اعلان نہیں کیا گیا۔

رکن الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے کہا کہ کیا ابھی مریم نواز کلثوم نواز کی انتخابی مہم کی انچارج ہیں، وکیل پرویز ملک نے کہا کہ ان کے علم میں ایسی کوئی بات نہیں ہے، الیکشن کمیشن نے پرویز ملک کا حلف نامہ تسلیم کرتے ہوئے قرار دیا کہ ضمنی الیکشن میں کسی قسم کی ترقیاتی سکیم کا اعلان نہیں ہوگا، پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر نے پرویز ملک کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی درخواست دائر کی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website