گجرات، چیئرمین پارلیمانی کمیٹی امور کشمیر وفاقی وزیرشہریارآفریدی کی سابق سینئر نائب صدر پی ٹی آئی فرانس چوہدری افضال ڈھل کے آبائی گائوں ڈھل بنگش گجرات آمد، ان کے بھائی چوہدری الیاس ڈھل کی قل خوانی میں شرکت
گجرات(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اورچیئرمین پارلیمانی کمیشن برائے امور کشمیر شہریار آفریدی دیرینہ دوست سابق سینئر نائب صدرپی ٹی آئی فرانس چوہدری افضال ڈھل کے آبائی گائوں ڈھل بنگش آئے جہاں انھوں نے ان کے بڑے بھائی چوہدری الیاس ڈھل مرحوم کے رسمِ قل میں شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے ان کے بڑے بھائی کی وفات پرچوہدری افضال ڈھل، مرحوم کے بیٹے چوہدری اشتیاق ڈھل اور کزن صدر پیپلز پارٹی فرانس چوہدری محمد رزاق ڈھل اور دیگر اہلخانہ سے بھی دلی افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ چوہدری افضال ڈھل پارٹی کا اثاثہ ہیں اور ان کی تحریک انصاف فرانس کیلئے بیش بہا خدمات ہیں انکے بھائی کی وفات کا صدمہ بہت گہرا ہے اللہ تعالیٰ ان کو اورانکے خاندان کو صبرواستقامت عطا فرمائیں۔
وفاقی وزیرشہریار آفریدی نے قل خوانی اور دعا کے بعد اہلیان علاقہ سے بھی ملاقات کی اور چوہدری افضال ڈھل کے ہمراہ معززین علاقہ کے ساتھ فرداً فرداً ملاقات کی اورعلاقے میں ٹائیگر فورس اورکورونا کی صورتحال کے بارے میں اہلیان علاقہ سے دریافت کیا اور ان کی تجاویز پر بھی غور کیا۔ چوہدری افضال ڈھل، چوہدری اشتیاق ڈھل اور چوہدری محمد رزاق ڈھل اور دیگر عمائدین نے ان کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور بطور وفاقی وزیر ان کے جذباتی انداز کی تعریف کی گئی۔