دوحا (ویب ڈیسک) شہریار آفریدی سب وزراء پر بازی لے گئے، بیرون ملک قید پاکستانیوں سے ملاقات کی، جذباتی مناظر دیکھ کر ہر آنکھ آشکبار ہوگئی۔ وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار خان آفریدی قطردوحا جیل میں پاکستانی قیدیوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ دوحا سینٹرل جیل کے اندر قیدیوں کے سیل پہنچے۔
جیل میں قید پاکستانیوں کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھے گئے۔ شہریار خان آفریدی کو اپنے درمیان دیکھ کر قیدیوں کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو چھلک پڑے۔قیدیوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ قیدیوں نے شہریار آفریدی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار کسی پاکستانی وزیر کو ہمارا خیال آیا ہے۔ ہمارا وزیراعظم عمران خان پر اعتماد مزید بڑھ گیا ہے۔
ائیرلائن نے خاتون کا زبردستی ایسا ٹیسٹ لے لیا کہ جان کر خواتین بھی فضائی سفر کرنے سے کترائیں گی
شہریار آفریدی نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل ترجیحات میں شامل ہیں،آپ کے لئے وزیر اعظم عمران خان اور مشیر برائے سمندر پار پاکستانیوں زلفی بخاری کا پیغام لایا ہوں، انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے آخری حد تک جائیں گے اور سبز پاسپورٹ کی حرمت بحال کریں گےانہوں نے کہا کہ سمندرپار پاکستانی بھی دوست ممالک کے قوانین کا احترام کریں اور پاکستان کے سفیر بن کر امن،
دوستی اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرکے دنیا بھر میں پاکستان کی درست عکاسی کریں۔.