اسلام آباد (ویب ڈیسک ) شیریں مزاری دفتر میں نیند کے مزے لیتی رہیں۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کی اپنے سرکاری دفتر میں سونے کی تصویروائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں شریں مزاری کو وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق بنایا گیا۔۔تحریک انصاف کی حکومت سے قبل بھی
شیریں مزاری بہت متحرک نظر آتی تھیں اور وہ پی ٹی آئی کی متحرک کارکن سمجھی جاتی تھی۔شیریں مزاری کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں سوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔جب کہ تصویر میں وہ اپنے سرکاری دفتر میں موجود ہیں۔۔سوشل میڈیا صارفین بھی اس تصویر پر دلچسپ قسم کے تبصرے کر رہے ہیں۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ تحریک انصاف والے تو تبدیلی کا نعرہ لگاتے تھے تاہم وہ خود نیند کے مزے لے رہے،جب کہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس پر مثبت انداز میں بھی تبصرے کیے اور کہا کہ نئی حکومت میں وزیر دن رات کام کرتے ہیں اور وہ تھک جاتے ہیں۔اس بات میں کوئی حرج نہیں اگر وہ کچھ دیر کے لیے دفتر میں آرام کر رہے ہیں۔واضح رہے ماضی میں شیریں مزاری اپنے کسی نہ کسی بیان کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی تھیں۔جیسا کہ ایک بار قومی اسمبلی میں شیریں مزاریں اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے درمیان دلچسپ مکالم ہوا تھا۔جب پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو یار کہہ دیا تھا۔اسی طرح جب تحریک انصاف کی طرف سے دھرنہ دیا گیا تھا تو حکومت کی طرف سے راستوں کو بند کر دیا گیا تھا تاہم شیریں مزاری ان رکاوٹوں کو ہٹاتی ہوئی نظر آئیں۔