وفاقی وزارت داخلہ نے 9 نومبر کو یوم اقبال کے موقع پر چھٹی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو بھیجی گئی سمری مسترد کردی گئی ہے۔
جیو نیوز کو وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ یوم اقبال کے موقع پر تمام وفاقی سرکاری ادارے اور اسکول بدستور کھلے رہیں گے ۔
اس بارے میں بتایا گیا ہے کہ حکومت سال میں سرکاری چھٹیوں کی بہتات کو کم کرنا چاہتی ہے اسی غرض سے 9 نومبر کو چھٹی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری طرف سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پریوم اقبال کے موقع پر چھٹی کے جعلی نوٹیفکیشنز بھی چلائے جاتے رہے، جس کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں وفاقی سطح پر چھٹی ہونے کے بارے غلط فہمیاں عروج پر رہیں۔