تحریک انصاف کے2نومبر کو اسلام آباد بند کرنےکے اعلان پر وفاق نے پنجاب پولیس سے25ہزاراہل کار مانگ لئے۔
پنجاب پولیس کے ذرائع کےمطابق وفاق نےایک مراسلے کے ذریعےپنجاب پولیس سے25ہزاراہل کار طلب کئےہیں اورکہاہےکہ صوبےکےتمام اضلاع سے500سے لےکرایک ہزار تک جوان بھجوائے۔
ان اہلکاروں کے رہن سہن اور دیگر اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرےگی۔
ان ذرائع نے مزید بتایاکہ پنجاب کانسٹیبلری کےعلاوہ مزید اہلکار بھی اسلام آباد بھجوائے جائیں گے۔