اسلام آباد (یس ڈیسک) حکومت نے پھانسی پر لگی غیر اعلانیہ پابندی ختم کر دی جس کے بعد ملک بھر میں ایک ہزار سے زائد مجرموں کو پھانسی دی جائے گی۔
سیکیورٹی اداروں نے چند روزقبل وزیراعظم کو تجویز دی تھی کہ پھانسی پر پابندی ختم کی جائے جس کے بعد انہوں اس کی منظوری دے دی۔
وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو پھانسی کی سزا پر عملدرآمد کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کر دیا۔