counter easy hit

وفاق بلوچستان اور سندھ کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے :نواز شریف

فریقین کی مشاورت سے کراچی کا امن بحال کیا ، ماحول میں بہتری آ رہی ہے :وزیر اعظم سے گورنر سندھ ، وزیر اعلیٰ بلوچستان ، سابق وزیر اعلیٰ عبدالمالک بلوچ کی ملاقاتیں

Federation is focusing on the development of Balochistan and Sindh: Nawaz Sharif

Federation is focusing on the development of Balochistan and Sindh: Nawaz Sharif

اسلام آباد:  وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان اور سندھ میں ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ فریقین کی مشاورت سے کراچی میں امن بحال کیا ، آج ماحول بہت بہتر ہوچکا ہے ۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے گورنر سندھ محمد زبیر ، بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سردار ثناء اللہ زہری ، سابق وزیر اعلیٰ عبدالمالک بلوچ اور وفاقی وزیر میر حاصل بزنجو نے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ ملاقاتوں میں دونوں صوبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر سندھ سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت دیہی اور شہری سندھ کے علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ صوبے میں توانائی ، انفراسٹرکچر اور سماجی شعبے کے منصوبے شروع کئے ۔ تمام فریقین کی مشاورت سے کراچی میں امن بحال کیا جس کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہوچکی ہے ۔ وفاقی حکومت سندھ میں توانائی کے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے ۔ پورٹ قاسم پاور پلانٹ ، اینگرو تھر ، چھمپر ونڈ اور تھر مائنز کے منصوبے زیر تکمیل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی حیدرآباد موٹر وے منصوبہ بھی تیار کیا ، کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کو بھی سی پیک میں شامل کیا ، گرین لائن ماس ٹرانزٹ منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے ، وفاقی حکومت کے فور اور لیاری ایکسپریس وے منصوبوں میں بھی تعاون کر رہی ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے محمد زبیر کو ہدایت کی کہ گورنر کی حیثیت سے وفاق اور سندھ کے درمیان پل کا کردار ادا کریں ۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے وزیر اعظم کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار ثناء اللہ زہری سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے ہمیشہ بلوچستان کو نظر انداز کیا ، موجود دور میں صوبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ، موجودہ حکومت بلوچستان میں سڑکوں اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری لا رہی ہے اور بلوچستان کو ترقی کا مرکز بنا دیا ہے ۔ سردار ثناء اللہ زہری نے بلوچستان کے عوام اور حکومت کے تعاون پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ۔ اس کے بعد نیشنل پارٹی کے رہنما وفاقی وزیر حاصل بزنجو اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے وزیر اعظم سے الگ ملاقات کی ۔ ملاقات میں بلوچستان کی اتحادی حکومت ، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website