اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے ای کامرس پالیسی فریم ورک کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں وزیر اعظم نے اپنے دورہ امریکا سے متعلق کابینہ کو آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے کابینہ کو عالمی رہنماؤں سے اپنی ملاقاتوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ذرائع کےمطابق وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں اور کابینہ کمیٹی نجکاری کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ اجلاس میں حلال اتھارٹی سے متعلق ای سی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔کابینہ کے اجلاس میں نیکٹا کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کے لیے رولز آف بزنس میں ترمیم کی منظوری دی گئی جبکہ کے پی ٹی کی کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر سے متعلق منصوبے پر بھی غور کیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں ڈینگی کی خطرناک صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔کابینہ اراکین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں تقریر اور کامیاب دورہ امریکہ پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مطابق وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں اور کابینہ کمیٹی نجکاری کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ اجلاس میں حلال اتھارٹی سے متعلق ای سی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔کابینہ کے اجلاس میں نیکٹا کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کے لیے رولز آف بزنس میں ترمیم کی منظوری دی گئی جبکہ کے پی ٹی کی کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر سے متعلق منصوبے پر بھی غور کیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں ڈینگی کی خطرناک صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔کابینہ اراکین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں تقریر اور کامیاب دورہ امریکہ پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔کابینہ اراکین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں تقریر اور کامیاب دورہ امریکہ پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔