راولپنڈی: (رپورٹ ؛اصغر علی مبارک سے ) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ گیدڑوں کے ڈر سے شیروں کے قافلے نہیں رکتے۔سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ جلسہ یا سوشل میڈیا کنونشن نہیں ہے بلکہ یہ انقلاب کی لہر ہے، اور یہ وہ سیلاب ہے جو تنکوں سے نہیں روکا جاسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ جو جذبہ میں نے آج دیکھا ہے وہ جذبہ میں نے آج سے قبل کبھی نہیں دیکھا، کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ یہ جذبہ اس غصہ کا نتیجہ ہے جو آپ کے قائد کے ساتھ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے مخالفین کے اوچھے ہٹکنڈوں نے نواز شریف کے لیے لوگوں کے دلوں میں محبت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایک شیر ہیں اور اپنے دشمنوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنا جانتے ہیں، وہ کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ہمارے قائد ہیں لیکن ایک بیٹی کی حیثیت سے مجھے آج ان کے ساتھ ہونے والے واقعہ سے شدید تکلیف ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کسی بھی سازش کے سامنے نہیں جھکے تو دشمنوں نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے شروع کردیئے اور یہ ہتھکنڈے تب استعمال کیے جاتے ہیں جب دشمن شکست خوردہ ہوچکا ہوتا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف حق کے راستے ہر ہیں، اور جو حق کے راستے پر ہوتے ہیں ان کے سامنے رکاوٹیں آتیں ہیں، تاہم ہمیں آج نواز شریف کے دشمنوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ اب ہمارے دلوں میں مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد سے محبت مزید بڑھ گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شکست تسلیم کرنے کے لیے بہت بڑا حوصلہ چاہیے ہوتا ہے جو صرف مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے۔انہوں نے باور کرایا کہ اوچھے ہتھکنڈے وہی کرتا ہے جو شکست خوردہ ہوتا ہے، جو فتح یاب ہوتے ہیں وہ ڈٹ کر کھڑے ہوتے ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ جوتا پھینکنے کے واقعے کے بعد بھی وہ اپنے دشمنوں کے سامنے کھڑی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چھپ کر وار کرنے والے گیدڑ ہوتے ہیں، اگر سامنے سے مقابلہ کرنا ہے تو الیکشن میں مقابلہ کیا جائے۔مریم نواز نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ایک مذمتی بیان جاری کرنے سے قوم کبھی آپ کو معاف نہیں کرے گی، کیونکہ آپ نے دھرنے لگا کر اور کنٹینرز پر چڑھ کر گندی زبان استعمال کی۔ان کا کہنا تھا کہ جس انسان کی سوچ، فیصلے، زبان اور انصاف اچھا نہ ہو وہ شخص عوام کا لیڈر بننے کا حق دار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں نواز شریف نے ووٹ کا حق نبھایا اور یہاں پر ترقیاتی کام کروائے لیکن جس نے یہاں سے ووٹ حاصل کیے اس نے کبھی یہاں پر آکر کبھی عوام سے ان کا حال احوال نہیں لیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر گزشتہ 2 برس سے مقدمے چل رہے ہیں، سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کے بعد نیب کو 6 ماہ کا وقت دیا گیا لیکن یہ وقت گزر جانے کے بعد بھی نواز شریف پر 6 روپے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ 4 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا میں نے اپنی والدہ کو نہیں دیکھا جن کے گلے میں کینسر ہے، اور ان کی عیادت کے لیے ایک ہفتے کے لیے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی جو نہیں دی گئی۔مریم نواز نے سوشل میڈیا پر مسلم لیگ (ن) کی حمایت کرنے اور سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر پارٹی سرگرمیوں کو فعال رکھنے کیلئے کارکنان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ جب مسلم لیگ (ن) جب سوشل میڈیا کنونشن کرتی ہے تو شہروں کی بڑی بڑی شاہراہیں پُر ہوجاتی ہیں، لیکن جب مخالفین سوشل میڈیا کنونشن کرتے ہیں تو ایک سڑک بھی پُر نہیں ہو پاتی۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے پاس اپنے لوگوں کو بتانے کے لیے ملک میں لگائے گئے ترقیاتی منصوبے اور عوامی خدمت ہے لیکن مخالفین کے پاس عوام کو بتانے کے لیے صرف جھوٹ، الزام تراشیاں، امپائر کی انگلی کے اشارے اور ہارس ٹریڈنگ ہے،مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ چھپ کر وار کرنے والے گیدڑ ہوتے ہیں اور گیدڑوں کے ڈر سے شیروں کے قافلے نہیں رکتے۔ مریم نواز نے کہا کہ عوام کی نواز شریف سے محبت میں شدت کی وجہ پتہ ہے اور معلوم ہے کہ آپ کے لیڈر کے ساتھ جو کیا گیا اس کا دکھ ہے۔مریم نواز نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نا آپ کا لیڈر دھرنوں سے پیچھے ہٹا اور نا سازشوں سے تاہم اب مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ گیدڑوں کے ڈر سے شیروں کے قافلے نہیں رکتے، شیروں کا مقابلہ جوتوں سے نہیں ہو سکتا اور گیدڑوں کے بزدلانہ وار کو سینے پر لینے والا نواز شریف ہوتا ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں پر تب ہی اترتے ہیں جب دلیل ختم ہوجاتی ہے، یاد رکھنا دشمن ہار مان چکا ہے۔وہ لیڈر کہلانے کا حقدار نہیں جس کی سوچ، زبان اور فیصلے اپنے نا ہوں، مریم نواز نے کہا کہ ‘ایک مذمتی بیان دینے سے سمجھتے ہو کہ لوگ تمہیں معاف کردیں گے، تم نے 4 سال شرمناک کلچر پروموٹ کیا، کس نے کہا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس سے انہیں گردن سے پکڑ کے باہر نکالو’۔مریم نواز نے مزید کہا کہ اس انسان کا نام لینے کی ضرورت نہیں اور وہ لیڈر کہلانے کا حقدار نہیں جس کی سوچ، زبان اور فیصلے اپنے نا ہوں۔مریم نواز نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ 2013 کے عام انتخابات میں راولپنڈی کے عوام نے ایک شخص کو ووٹ دیکر منتخب کیا لیکن اس شخص نے مڑ کر اس اپنے حلقے کا حال نہیں پوچھا۔ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں تمام ترقیاتی کام مسلم لیگ (ن) نے کرائے، تمہارے (عمران خان) کے پاس 5 سال کی کارکردگی بتانے کیلیے ہے ہی کیا؟انہوں نے کہا کہ بیانیہ صرف الفاظ یا جذبات نہیں ہوتے، اس کے پیچھے 5 سال کی انتھک محنت ہوتی ہے۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے چیئرمین تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تمہارے پاس صرف جھوٹ پےجھوٹ، بہتان تراشی، الزامات اور کیچڑ اچھالنے کی سیاست ہے۔مریم نواز نے کہا کہ تمہارے پاس ووٹ ڈالنے کے لیے انگوٹھے کی طاقت نہیں ہے اور 2018 کے الیکشن میں انگلی کی سیاست کرنے والوں کو دفن کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ تہمارے پاس 5 سالوں کے دوران دھرنے اور ہارس ٹریڈنگ ہے جبکہ نواز شریف بکتاہے نہ بکنے دیتاہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے لیڈر سے پلاننگ کے تحت جو کیا جا رہا ہے وہ آپ کے لیڈر کی سیاست نہیں بلکہ نواز شریف اقدار کی سیاست کرتاہے اقتدار کی نہیں۔