counter easy hit

خاتون کا بالوں سے ڈبل ڈیکر بس کھینچنے کاعالمی ریکارڈ

Female hair pulling

Female hair pulling

روم……دنیا میں باصلاحیت اور اپنے کام میں مہارت رکھنے والے لوگوں کی کمی نہیں لیکن اصل فنکار وہی ہوتاہے جو اپنے فن کا مظاہرہ اس ڈھنگ سے کرے کہ سب کوحیران کردے۔
اٹلی میں ہونے والے ایک ٹی وی شو کے دوران بھارت سے تعلق رکھنے والی ایسی ہی ایک باصلاحیت خاتون نے اپنے بالوں کے ذریعے مسافروں سے بھری ہوئی کئی ٹن وزنی ڈبل ڈیکر بس کھینچ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔واضح رہے کہ آشا نامی یہ خاتون اب تک اپنی متاثر کن اور ماہرانہ صلاحیتوں کے باعث 7 ورلڈ ریکارڈز ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔