counter easy hit

بھارت میں گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں مسلم خواتین کے ساتھ درندگی کی انتہا کردی گئی

Females tortured badly in india on eating beaf

Females tortured badly in india on eating beaf

نئی دہلی (یس نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست ہریانہ میں جنونی انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمان خاتون اور اس کی کزن کو گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں نہ صرف اجتماعی زیادتی کا نشاننہ بنایا بلکہ خاتون کے 2 رشتہ داروں کو بھی قتل کردیا گیا۔ خاتون نے برطانوی نشریاتی ادارے انٹرویو میں بتایا کہ 2 ہفتے قبل ہریانہ کے علاقے میوات میں 4 افراد نے ان کے گھر پر حملہ کیا اور گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں خاتون اور اس کی کزن کو اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا جبکہ خاتون کے 2 رشتہ داروں کو جان سے مارڈالا۔خاتون کے مطابق ملزمان نے دھمکیاں بھی دیں اور کہا کہ اگر اس بارے میں کسی کو بتایا تو تمہیں جان سے ماردیا جائیگا۔ دوسری جانب پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات عام ہیں ٗ گزشتہ سال سے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے گائے کا گوشت کھانے کے جرم میں کئی مسلمانوں کو قتل کیا جا چکا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website