سڈنی (یس اردو نیوز) ان دنوں جسے دیکھیں فیس بک ، ٹوئٹر ، لنکڈان اور اس جیسی کئی دیگر سوشل سائیٹ کا بخار دیکھنے کو ملتا ہے مرد و زن بچے بوڑھے سب ان لت میں بری طرح مبتلا ہو چکے ہیں کہ شاید ان سب کے بغیر زندگی گزارنا اب مشکل ہے۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فیس بک پوسٹنگ کرنے والی خواتین میں بڑی تعداد ان خواتین کی ہے جو تنہائی کا شکار ہیں ۔
سڈنی کی ایک یو نیورسٹی میں ہونے والی حالیہ تحقیق کے مطابق تنہائی کا شکار عورتیں فیس بک پر زیادہ پوسٹنگ کرتی ہیں , تحقیق کے دوران ایسی 1000 خواتین کے فیس بک اکائونٹس کا جائزہ لیا گیا جو سخت قسم کی تنہائی کا شکار تھیں ۔
سال 2015 میں ایک امریکی یو نیورسٹی مین ہونر والی تحقیق میں کہا گیا تھا کہ اکیلے پن کا شکار خواتین فیس بک پر زیادہ وقت کزارتی ہیں ۔