counter easy hit

شاہ محمود کس طرح عمران خان کو امریکہ میں ناکام کرنے کی اندر کھاتے کوشش میں ہیں اورکیوں؟؟ پاکستانیوں کا پارا ہائی کر دینے والا دعویٰ کر دیا گیا

لاہور( ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ سلیکٹرز عمران خان کے بیرون ملک دوروں پر پابندی لگائیں ،چند دوروں سے ثابت ہو گیا ہے کہ عمران خان کے دورے ان کی اور ملک کی صحت کے لئے نقصا ن دہ ہیں

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان مقدمہ لڑنے کے بجائے پاکستان کو ہی کٹہر ے میں کھڑا کر دیتے ہیں ،ایران گئے تو وہاں اپنے ملک پر دہشتگردی کا الزام لگا آئے ،اب امریکہ جا کر القاعدہ کو پاک فوج کے کھاتے میں ڈال دیا۔عمران خان کے غیرذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے بھارتی میڈیا میں پاکستان کا مذاق بنا ہوا ہے۔ خان صاحب کشمیر کا مقدمہ لڑنے گئے ہیں کہ پاکستان کو دہشتگرد ملک ثابت کرنے ؟ ۔ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خان صاحب کا عالمی دوروں پر جانا ضروری ہو تو برائے مہربانی کوئی بڑا ساتھ بھیجا جائے، سلیکٹرز سے مطالبہ ہے کہ کم سے کم خان صاحب کی بیرون ملک خطابات اور پریس کانفرنسوں پر ہی پابندی لگا دیں۔وزیر خارجہ خود وزارت اعظمی کے خواہشمند ہیں ان پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے۔ممکن ہے وزیر خارجہ خود خان صاحب سے اس طرح کے غلطیاں کرواتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو یہ بھی سمجھایا جائے کہ عالمی فورم اور کنٹینر میں فرق ہوتا ہے، خان صاحب عالمی فورمز پر بھی کان میں کہی جانے والی بات بول جاتے ہیں ۔سلیکٹرز ملکی سلامتی کی خاطر عمران خان کو باہر نہ جانے دیں۔

FEREIGN, MINISTER, SHAH MEHMOOD QURESHI, WORKING, TO, PULLING, BACK, IMRAN KHAN, WHY,SHOCKING, NEWS, OF, THE, HOUR

FEREIGN, MINISTER, SHAH MEHMOOD QURESHI, WORKING, TO, PULLING, BACK, IMRAN KHAN, WHY,SHOCKING, NEWS, OF, THE, HOUR

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website