ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )مسلک اہل سنت کے فروغ کے لیے ملک میں میاں سعید شرقپوری کی کاوشیں تاریخی حیثیت رکھتی ہیں ان کے ہاتھ پر سینکڑوں افراد بیعت کر چکے ہیں شیخ محمد عابد فیروز ۔جمعیت اہل سنت پاکستان ضلع ننکانہ کے ناظم شیخ عابد فیروز ایڈووکیٹ اور جنر ل سیکرٹری ولایت علی کھوکھر نقشبندی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی معروف روحانی شخصیت میاں شیر محمد شرقپوری ؒ کا فیض آج بھی جاری ہے ان کے سجادہ نشین سابق ایم پی اے میاں سعید احمد شرقپوری کے ہاتھ پر اب تک سینکڑوں افراد بیعت ہوچکے ہیں جن کی روحانی رہنمائی جاری ہے جبکہ مرکزی امیر مسلک اہل سنت کی حیثیت میں اپنے عقیدہ کے فروغ کے لیے ان کی کاوشیں سنہری حروف میں لکھی جائیں گی میاں سعید احمد نے اپنے دور ضلعی چیئر مین زکاۃو عشر شیخوپورہ کے دوران حق دار غریبوں کی بھر پور امداد کی تھی جبکہ آج بھی ان کے در پر آنے والے خالی ہاتھ نہیں جاتے انہوں نے ملک میں ہر ہونی والی ناگہانی آفات زلزلہ و سیلا ب زدگان کی امداد کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی اور ان کی ہر ممکن مدد کی ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔