فیروزوالہ: شہریوں نے اغوا کار کی جوتوں سے درگت بنا ڈالی، پولیس ملزم کو گرفتار کر کے ساتھ لے گئی، تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا۔
فیروزوالہ میں تاوان لینے کے لئے آنیوالے ملزم کو ورثا اور شہریوں نے پکڑ لیا، ملزم کی خوب درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہ کیا۔
فیکٹری ایریا کے علاقہ نظام پورہ ڈھاکہ سے 13 روز قبل صفدر حسین نامی شخص کا 7 سالہ بیٹا طیب گلی میں کھیلتا اغوا ہو گیا جس کی تھانہ فیکٹری ایریا درخواست دی گئی جس پر پولیس نے اپنا روایتی سلوک برقرار رکھتے ہوئے کاروائی عمل میں نہ لائی اور اسی دوران بچے کے ورثا کو فون کال آنے لگی اور بچے کی بازیابی کیلئے 20 لاکھ تاوان مانگا گیا۔ ورثا نے پولیس کو اطلاع دی لیکن کوئی کارروائی نہ کی گئی، والدین نے اپنے بچے کی بازیابی کے لیے 3 لاکھ روپے جمع کیے اور تاوان مانگنے والے رقم وصول کرنے آیا تو شہریوں نے اس کو دبوچ لیا اور اغوا کار اسد خان کی جوتوں سے درگت بنا ڈالی اور پولیس کو کال کرتے رہے۔ پولیس دو گھنٹے بعد آئی اور ملزم کو پکڑ کر اپنے ساتھ لے گئی مگر پولیس نے 13 روز گزر جانے کے بعد بھی ملزم پر مقدمہ درج نہ کیا۔