پائپ فیکٹری کا چوکیدار موبائل مارکیٹ کے قریب سے گزر رہا تھا اچانک فائرنگ شروع کر دی ، مرنے والوں میں خاتون بھی شامل
Ferozewala: firing of factory watchman, killed two peoples
فیروزوالا کے علاقے بیگم کوٹ میں فیکٹری چوکیدار کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
بیگم کوٹ پائپ فیکٹری کا چوکیدار موبائل مارکیٹ سے گزر رہا تھا کہ اچانک لوگوں پر فائرنگ کرنا شروع کر دی جس سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک زخمی ہوگیا ، جبکہ چوکیدار لوگوں پر گولیاں چلاتا رہا ۔
گولیاں ختم ہونے پر لوگوں نے اس کو پکڑ لیا ، پولیس چوکی بیگم کوٹ نے ملزم کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے کی وجوہات معلوم کر رہے ہیں ۔ ملزم پشتو میں بات کر رہا ہے ، ملزم کی بات کی سمجھ نہیں آرہی ۔ جاں بحق ہونیوالوں میں شیر عالم اور خاتون ثوبیہ جو کہ گورنمنٹ ہیلتھ سنٹر نظام پورہ لیڈی ہیلتھ ورکر تھی۔