counter easy hit

ایف آئی اے نے انسانی اسمگلروں ترکی میں پاکستانیوں کو اغوا کرنے والے افراد گرفتار

ترکی میں چار افراد کے اغوا میں ملوث دو انسانی اسمگلرز کو گوجرانوالہ سے گرفتارکرلیا گیا۔گرفتار ملزمان افضال اور سہیل سگے بھائی اور گوجرانوالہ کےہی رہائشی ہیں۔

FIA arrests human smugglers who abducted Pakistanis in Turkey

FIA arrests human smugglers who abducted Pakistanis in Turkey

ایف آئی اےذرائع کے مطابق گرفتار ملزم افضال پاکستان سے براستہ ترکی لوگوں کو یونان بھجواتا تھا جبکہ گرفتارملزم سہیل ترکی میں اپنے ساتھیوں کے ذریعے یونان جانے والےلوگوں کو اغوا کرالیتاتھا۔ذرائع کے مطابق سہیل اپنے ساتھیوں سے مغویوں پر تشدد کی ویڈیوز منگواکر اہل خانہ تک پہنچواتا جبکہ افضال مغویوں کے اہل خانہ سے رابطہ کرکے ڈیلنگ کراتا تھا۔ایف آئی اےذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے ذریعے اغوا کاروں سے رابطہ کیاجارہاہے۔قبل ازیں گوجرانوالہ کے چار نوجوانوں کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے بچوں کو ترکی میں انسانی اسمگلرز نے قید کرلیا ہےاور بچوں کو چھوڑنے کے عوض فی کس 20 لاکھ روپے مانگے ہیں۔گوجرانوالہ کے علاقے گھوڑے شاہ کےچار نوجوان ایجنٹوں کے ذریعے یونان کے لیے نکلے تھے تاہم طے شدہ رقم نہ ملنے پر ترکی میں انسانی اسمگلرز نے انہیں قید کرلیا۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلرز ان کے بچوں پر تشدد بھی کررہے ہیں۔ انسانی اسمگلرزکی طرف سے بھیجی گئی ویڈیو میں بھی نوجوانوں کو رقم بھیجنے کی اپیل کرتے دکھایا گیاہے۔اس حوالے سے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکی میں پاکستانی نوجوانوں کا معاملہ ترک حکام کے ساتھ اٹھایا ہے، نوجوانوں کی واپسی کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔دفتر خارجہ کاکہناہےکہ حکومت پاکستان ترکی میں پاکستانی نوجوانوں کے اغوا برائے تاوان سےمتعلق میڈیا رپورٹس سے آگاہ ہے، انقرہ اور استنبول میں پاکستان کے سفارتی مشنز معاملے پر ضروری اقدامات کررہےہیں، ترک حکام کی جانب سے بھی مکمل تعاون کیا جا رہا ہے۔ مسئلے کے حل کےلیے معاملے کی مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website