counter easy hit

ایف آئی اے ان ایکشن : عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بعد کن بڑے بڑے خاندانوں کی خواتین سے کرپشن تحقیقات شروع ہونے والی ہے ؟ پردہ نشینوں کے یہ نام آپ کو دنگ کر ڈالیں گے

لاہور(ویب ڈیسک) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بعد ایف آئی اے نے بڑے بڑے خاندانوں کی خواتین کو اپنے نشانے پر رکھ لیا ، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے سیاستدانوں کے رشتہ داروں کے نام دبئی میں اربوں روپے کی جائیدادوں کی منی ٹریل بھی طلب کرنے کافیصلہ کرلیا ہے ۔

ان سیاستدانوں کے حوالے سے انکی رشتہ دار خواتین سے پوچھا جائے گا کہ بیرون ملک جائیداد کیسے خریدی ،رقم بیرون ملک کیسے بھجوائی اور پاکستان میں اس جائیداد پر ٹیکس اداکیا یا نہیں ۔اس بارے میں تفصیلات اکٹھی کرکے سپریم کورٹ میں پیش کی جائیں گی ۔ذرائع نے بتایا کہ جن افراد کی جائیداد کی منی ٹریل اور دوسری تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں ان میں وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم کی جائیداد ،مرحوم مخدوم امین فہیم کی اہلیہ رضوانہ امین کے نام چار، پی ٹی آئی رہنما ممتازاحمدکے نام اٹھارہ اورعدنان سمیع خان کی والدہ نورین سمیع خان کے نام تین ،سابق صدر مشرف کے سابق سیکرٹری طارق عزیز کی صاحبزادیوں کے نام جائیداد سمیت مختلف سیاستدانوں کے رشتہ داروں کی جائیدادیں شامل ہیں