لاہور …..ایف آئی اے لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے چار مبینہ انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے لاہور کے مطابق وزیرآباد سے تعلق رکھنے والے دو مبینہ انسانی اسمگلرز کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا، جبکہ دو مبینہ انسانی اسمگلروں کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے لاہور کا کہنا ہے کہ ملزمان قاسم، عثمان علی، محمد رفیق اور محمد یعقوب انسانی اسمگلنگ کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔