شیخوپورہ(بیورورپورٹ)شیخوپورہ میں پاسپورٹ آفس میں ایف آئی اے کے چھاپہ کے بعد سردست ایجنٹوں کے اڈے بند ہوگئے ہیں اور ہر سائل سے 1سے 3ہزار روپے تک رشوت لینے کا سلسلہ بھی عارضی طور پر رک گیا ہے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ بدھ کو پاسپورٹ آفس بنوانے کیلئے آنے والے سائلوں کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی عدم موجودگی کی بناء پر ٹوکن جاری نہیں کئے گئے تاہم ایسے لوگوں کا ڈیٹا انٹر کیا گیا جو گزشتہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر نشاط خان اور تین ایجنٹوں کی گرفتاری کے بعد خوف زدہ ہو کر گھروں کو چلے گئے تھے۔