counter easy hit

ایف آئی اے کی تھائی پولیس سے ملزم رحمان بھولا تک رسائی کی درخواست

FIA requested Thai police suspect access forgotten Rehman bholla

FIA requested Thai police suspect access forgotten Rehman bholla

بنکاک: ایف آئی اے کی ٹیم نے تھائی پولیس کو باضابطہ طور پر بلدیہ فیکٹری کے مبینہ ملزم عبدالرحمان عرف بھولا تک رسائی کی درخواست کردی۔

یس نیوز کے مطابق پاکستان سے جانے والی ایف آئی اے کی 2 رکنی کاؤنٹر ٹیراریزم ٹیم نے تھائی لینڈ پولیس سے ملاقات کی جس میں انہوں نے سانحہ بلدیہ کے مبینہ مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا تک رسائی کی درخواست اور سانحہ بلدیہ سے متعلق دستاویزات تھائی پولیس کے حوالے کیں۔ زرائع کا کہنا ہے کہ ملزم رحمان بھولا بنکاک جیل کے اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کو گردوں میں تکلیف کی شکایت پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ملزم کا میڈیکل چیک اپ کل تک مکمل ہونے کی امید ہے جس کے بعد ایف آئی اے کی ٹیم ملزم سے ملاقات کرسکے گی۔واضح رہے کہ رحمان عرف بھولا پر بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کو مبینہ طور پر آگ لگانے کا الزام ہے جس میں 250 افراد جھلس کرجاں بحق ہوگئے تھے جب کہ ملزم کو 4 دسمبر کو انٹرپول نے بنکاک سے گرفتار کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website