گجرات(انور شیخ سے)ایف آئی اے ٹیم گجرات کا پاسپورٹ آفس گجرات میں چھاپہ 10ایجنٹ گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ضروری دستاویزات اور پاسپورٹ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے گجرات نے عوامی شکایات پر پاسپورٹ آفس میں ہزاروں روپے رشوت لیکر کام کرنے والے 10پاسپورٹ ایجنٹس جن میں علی شاہ، عباس شاہ، نوید گجر سمیت کو چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے جعلی کاغذات اور پاسپورٹ برآمد کرکے ان کے خلاف تھانہ رحمانیہ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے گرفتار ہونے والے ملزمان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے عرصہ دراز سے پاسپورٹ آفس کے اندر اور باہر سادہ لوح شہریوں کو جعلی پاسپورٹ اور دیگر کاغذات ہزاروں روپے لیکر بنوا کردیتے تھے ایف آئی اے پولیس مصروف تفتیش ہے