ملتان: ملزم راؤ بلال کو ملتان ائر پورٹ سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ نجی ائیر لائن سے قطر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
ملتان میں ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ کرنے والے ملزم کو بیرون ملک فرار کی کوشش میں گرفتار کر لیا، تفتیش کیلئے لاہورمنتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق طلباء کے مستقبل سے کھیلنے والے کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے نے گھیراتنگ کردیا، ملزم راؤ بلال کو ملتان ائر پورٹ سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ نجی ائیر لائن سے قطر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے ارتضی ٰحیدر کے مطابق ملزم سے برآمد سامان اور سفری دستاویزات قبضہ میں لے لی گئیں ہیں۔ ملزم بلال کے شناختی کارڈ پر عارضی پتہ لاہور پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی جبکہ مستقل پتہ جتوئی ضلع مظفر گڑھ کا درج ہے۔ ایف آئی اے نے ملزم بلال کو ابتدائی تفتیش کے بعد لاہور منتقل کر دیا ہے۔