counter easy hit

فیفا کے کئی عہدیدار کرپشن کے الزام میں گرفتار

FIFA

FIFA

زیورخ : فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کرپشن کے سنگین الزام کی زد میں آگئی۔ زیورخ سے فیفا کے کئی عہدے داروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کرپشن کے سنگین الزامات کی زد میں آگئی۔فیفا کے نائب صدر جیفری ویب اور ایگزیکیٹو کمیٹی کے سابق رکن یوجینیو فیگیوروڈو کیخلاف بھی منی لانڈرینگ اور فراڈ کے کے سنگین الزامات ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق گزشتہ رات زیورخ سے فیفا کے کئی اعلی عہدے داروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

زیوورخ پولیس کے مطابق گرفتار اراکین میں صدر سیپ بلاٹر شامل نہیں، لیکن کرپشن کے معاملے پران سے بھی تفتیش کی جائیگی۔ اخبار کے مطابق ایف بی آئی آئی 3 سالوں سے ان کی تحقیقات کررہا ہے ،ان الزامات میں روس میں ہونے والے 2018 ءاور قطر میں کھیلے جانے والے 2022 ءورلڈ کپ میں براڈ کاسٹنگ رائیٹس اور نیلامی میں خرد برد بھی شامل ہے۔