فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے مشہور زمانہ کرپشن اسکینڈل میں ایک اور مارکیٹنگ ایگزیکٹو کی جانب سے کل عدالت میں اعتراف جرم کیے جانے کا امکان ہے۔
فیفا میں 200ملین ڈالرز سے زیادہ کی کرپشن کی تحقیقات میں ایک اور اہم پیشرفت ہوسکتی ہےکیونکہ میامی میں قائم ٹریفک گروپس نامی مارکیٹنگ کمپنی کے سابق اسپورٹس ایگزیکٹو ارون ڈیوڈسن کل عدالت میں اس کرپشن میں ملوث ہونے کا اعتراف کرسکتے ہیں۔
ارون ڈیوڈسن ان 42 افراد میں شامل ہیں، جن کے خلاف گزشتہ سال مئی سے فیفا کرپشن اسکینڈل میں تحقیقات کی جا رہی ہے۔پراسیکیوٹرز کے مطابق ڈیوڈسن نے بزنس فوائد کےلیے فیفا حکام کو کئی لاکھ ڈالرز رشوت دی تھی ۔